09 مارچ ، 2012
لاہور… محتسب پنجاب خالد محمود نے پنشنزر کا 2001 میں بند کیا جانے والا گزارہ الاوئنس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔پنجاب حکومت نے 2001 میں بنیادی سکیل ریوائز ہونے کے بعد پنشنرر کا گزاراہ الاوئنس بند کر دیا تھا۔ پنشنرز نے محتسب پنجاب سے رجوع کیا اور اپیل کی کہ ان کا گزارہ الاوٴنس بحال کیا جائے۔ محتسب پنجاب خالد محمود نے فیصلہ دیا ہے کہ وفاق، سندھ اور بلوچستان حکومتیں گزاراہ الاوئنس پہلے ہی بحال کر چکی ہیں اس لئے پنجاب حکومت بھی ادائیگی کرے۔ محتسب پنجاب نے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو حکم دیا کہ ایک لاکھ سے زائد ضعیف پنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کے لئے خصوصی کاونٹر قائم کیا جائے۔