دلچسپ و عجیب
09 مارچ ، 2012

بائی سائیکل کا پیڈل مارے بغیر188.3میٹر فاصلہ طے کرنے کاعالمی ریکارڈ

 بائی سائیکل کا پیڈل مارے بغیر188.3میٹر فاصلہ طے کرنے کاعالمی ریکارڈ

سڈنی…این جی ٹی…کوئی شخص بائی سائیکل تو چلائے لیکن بناء پیڈل مارے ہی سفر طے کرتا جائے ، یہ سننے میں کچھ اچنبھے کی بات معلوم ہوتی ہے لیکن ایک آسٹریلوی نوجوان نے حقیقتاً یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پارک میں ہونے والے شو کے دوران آسٹریلوی نوجوان شین بیڈ مین نے بناء بائے سائیکل کے پیڈل مارے188اعشاریہ3میٹر فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اس کارنامے کو سرانجام دینے کے لیے بیڈ مین طویل فاصلے سے بائی سائیکل کوتیز رفتاری سے پیڈلنگ کرتا ہوا آیا اور پھر مقررہ نشان سے اپنی بائی سائیکل کا پچھلے پہیہ سے اوپر اٹھاتے ہوئے صرف اگلے پہیے سے ہی آگے بڑھتا چلا گیا اور اپنا نام ریکارڈ بکس میں شامل کروالیا۔

مزید خبریں :