پاکستان
09 مارچ ، 2012

پنجاب اسمبلی:اپوزیشن کا شریف برادران کو پیسے دینے کی تحقیقات کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی:اپوزیشن کا شریف برادران کو پیسے دینے کی تحقیقات کا مطالبہ

لاہور… پنجاب اسمبلی میں شریف برادران کو پیسے دینے کی تحقیقات کے مطالبے پر شور شرابا شروع ہو گیا۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا وقفہ سوالات میں صوبائی وزیر معدنیات چودھری عبدالغفور اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت رانا تجمل حسین نے جوابات دیئے۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایوان میں آ کر حلف دیں کہ انہوں نے پیسے نہیں لئے ورنہ قوم سے معافی مانگیں۔ اس پر حکومتی اراکین بولنے لگے۔ دونوں طرف سے الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین واک آوٴٹ کر گئے۔ کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس 12 مارچ تک ملتوی کردیا۔

مزید خبریں :