پاکستان
09 مارچ ، 2012

پاکستان بار کونسل کی کال،پشاور سمیت خیبرپختونخوا کی عدالتوں میں یوم سیاہ

پاکستان بار کونسل کی کال،پشاور سمیت خیبرپختونخوا کی عدالتوں میں یوم سیاہ

پشاور…پاکستان بار کونسل کی کال پر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کی عدالتوں میں یوم سیاہ منایا گیا۔ پشاورمیں وکلاء نے 9 مارچ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا، عدالتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اوروکلاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی، تاہم عدالتی کارروائی کا بائی کاٹ نہیں کیا گیا۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کے لئے وکلاء کی قربانیوں کا سراہا۔ اجلاس سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عبدالطیف آفریدی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آزاد عدلیہ کے لئے وکلاء ہر وقت قربانی دینے کے لئے تیار رہیں گے۔ خیبر پختونخوا کی دیگر عدالتوں میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ پانچ سال قبل آج ہی کے دن سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو معزول کیا تھا۔

مزید خبریں :