09 مارچ ، 2012
پشاور …پشاور میں چینی خاتون اور قومی ایتھلیٹ کے قتل کا معمہ کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی حل نہیں ہوسکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چینی خاتون جینگ ہووا کی نعش کو چین بھیج دیا گیا ہے، جبکہ حراست میں لی گئی سوئی مان نامی چینی خاتون کو بھی چین واپس بھیج دیا گیا ہے۔ 28 فروری کی شام چینی خاتون اور قومی ایتھلیٹ محمد سلیمان کو جہانگیر پورہ بازار میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ تاہم دس روز گزر جانے کے باوجود پولیس دوہرے قتل کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔