09 مارچ ، 2012
کراچی…سندھ پولیس میں خواتین اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 400لیڈی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی کے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ سید مشتاق شاہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن وامان کی صورتحال اورمختلف جرائم کی واقعات کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی ضرورت پیش آتی ہے لیکن ان کی تعدادکم ہونے کے باعث مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔اِس کے پیش نظرسندھ پولیس میں فوری طورپرچارسوخواتین پولیس اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے گا۔