پاکستان
09 مارچ ، 2012

خصوصی افراد کی بحالی کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، شہباز شریف

خصوصی افراد کی بحالی کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کی بحالی اور انہیں قومی دھارے میں لانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ لاہور میں خصوصی بچوں کی بحالی کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں خصوصی افراد کا جامع سروے کرایا جائے گا، اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور خصوصی بچوں کو بھی تعلیمی فنڈ سے وظائف کی فراہمی اور ان کیلئے واوٴچر اسکیم کا بھی جائزہ لیا جائے۔

مزید خبریں :