09 مارچ ، 2012
اسلام آباد … پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے محرک اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے قرارداد پیش کرتے ہوئے موٴقف پیش کیاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے باعث معصوم افراد کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہاہے اور انفراسٹرکچر بھی تباہ ہورہاہے ،ان واقعات کی یہ ایوان مذمت کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے قرارداد پر کسی بھی سینیٹر کی جانب سے اعتراض نہ آنے پر اس کی متفقہ طور پر منظوری کا اعلان کردیا۔ سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیاہے ۔