09 مارچ ، 2012
کراچی … پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے ساحلی علاقوں کے اگلے مورچوں اور تنصیبات کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نیوی نے بلوچ نوجوانوں کیلئے خصوصی بھرتی پیکیج متعارف کرایا ہے اورگوادر میں نیول سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ بحریہ کی موبائل سلیکشن ٹیمیں گوادر، تربت، اورماڑہ اور پسنی سے بھی نوجوانوں کومنتخب کررہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ اورماڑہ میں کیڈٹ کالج تعمیر کررہی ہے جبکہ اورماڑہ اور گوادر میں بحریہ اسکولوں میں بلوچ بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔