پاکستان
09 مارچ ، 2012

تاجروں کا قتل، کراچی چیمبر کے صدر کا اعلیٰ حکومتی شخصیات کو خط

تاجروں کا قتل، کراچی چیمبر کے صدر کا اعلیٰ حکومتی شخصیات کو خط

کراچی … سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے معاشی شہ رگ کی حیثیت رکھنے والے کراچی شہر میں دوبارہ تاجروں کو قتل کیے جانے پر حکومت کے اعلیٰ عہدیدران اور آفیسرز کو تاجروں کے تحفظ کیلئے کراچی چیمبر کے صدر نے خط لکھ دیا۔ کراچی چیمبر کے صدر میاں ابرار نے جیو نیوز کو بتایا کہ کچھ عرصہ امن و امان کے بعد دوبارہ کراچی شہر میں بھتہ خوری، تاجروں کو قتل کرنے اور دھمکیوں جیسے واقعات ہورہے ہیں۔ میاں ابرار کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ کو تاجروں کی جان و مال کے تحفظ اور امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے خط لکھا ہے۔ میاں ابرار کے مطابق حال ہی میں تاجروں کو قتل کیا گیا ہے جبکہ شہر میں دوبارہ بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دھمکیوں جیسے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ کراچی چیمبر کے صدر کے مطابق ان واقعات پر بزنس کمیونٹی میں خوف کی فضا چھا گئی ہے۔

مزید خبریں :