پاکستان
09 مارچ ، 2012

بلوچ قائدین محب وطن ہیں، کوئی علیحدگی کی جدوجہد نہیں کر رہا، حافظ سعید

بلوچ قائدین محب وطن ہیں، کوئی علیحدگی کی جدوجہد نہیں کر رہا، حافظ سعید

لاہور … جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی کیلئے کوئی بلوچی جدوجہد نہیں کر رہا، وہ برملا کہتے ہیں کہ صوبہ کبھی الگ نہیں ہو گا یہ صرف بھارت اور امریکا کا پراپیگنڈہ ہے۔ لاہور پریس کلب کے باہر بلوچستان کاررواں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کاکہنا تھا کہ بلو چستان کے بلوچ قائدین محب وطن ہیں ان کے بارے میں جان بوجھ کر امریکا اور بھارت بیانات جاری کر رہا ہے تاکہ پاکستان غیر مستحکم ہو۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور قیامت تک قائم رہے گا بلوچستان کو کوئی الگ نہیں کر سکتا، اپریل میں کوئٹہ میں دفاع پاکستان کونسل بڑا جلسہ کرے گی اور جس میں تمام بلوچ قائدین شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :