09 مارچ ، 2012
سرگودھا … سرگودھا میں پولیس نے تیسری کلا س کے 8 سا لہ طا لب علم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، باپ بچے کو کندھے پر بٹھاکر ضمانت کیلئے عدالت میں لایا، جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد مقدمہ خارج کردیا گیا۔ سرگودھاکے تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے ریا ض الخطیب کالو نی کے رہا ئشی تیسری کلاس کے 8 سا لہ طا لب علم محمد ثقلین کیخلا ف پستول سے فا ئر کرنے اور مخا لفین کو ہراساں کر نے کا مقد مہ درج کیا ہے۔ محمدثقلین کیخلا ف کنیز فا طمہ نامی خاتون نے مقد مہ درج کروایا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ محمد ثقلین نے اپنے ماموں کے ہمراہ گھر میں موجود لکڑیاں جلا ڈالیں، اسے قتل کی دھمکیاں اور فحش گالیاں دیں اور اس پر حملہ آور ہوئے۔ پولیس نے محمد ثقلین کے خلا ف مقد مہ درج کرلیا، بچے کو اس کا باپ کندھے پر اٹھا کر سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے لئے لایا تو ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا ضیا ء اللہ خا ن نیا زی نے بچے سے استفسا ر کیا کہ کیا اس کے پا س پستول ہے اور اس نے فا ئر کیا ہے؟ جس پر 8 سا لہ ثقلین نے عد ا لت کو بتا یا کہ کنیز فا طمہ نے اسے تھپڑ ما ر ے تو وہ اسے پتھر مارکربھاگ گیا تھا، عدالت نے ثقلین کی 12مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا نے کے احکا ما ت جا ر ی کئے۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد بچے کے خلاف مقدمہ ختم کردیاگیا۔