31 مئی ، 2013
کراچی … کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بنارس کالونی ندی سے 4 سالہ بچی کی 2 دن پرانی لاش برآمد ہوئی جبکہ سچل گوٹھ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے علاقے کی دکانیں اور کاروبار بند کرادیا۔ جوہر کمپلیکس کے قریب پیٹرول پمپ پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔