09 مارچ ، 2012
لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹر بابر اعوان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت کے روبرو شاہد جامی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کررکھی تھی کہ ڈاکٹر بابر اعوان عدلیہ کی تضحیک اڑاتے ہیں، انہوں نے اپنے اثاثے اور ذرائع آمدن کو چھپایا جبکہ ان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی مشکوک ہے اس لئے وہ سینیٹ رکن منتخب ہونے کی اہلیت نہیں رکھتے، عدالت انہیں نااہل قرار دے۔ سماعت کے دوران عدالتی معاون اے کے ڈوگر نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل جاری رکھے۔ عدالت اس درخواست کے قابل سماعت ہونے کے نکتہ پر کارروائی کررہی ہے۔