31 مئی ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے کریم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے کوچنگ سینٹر کے مالک پروفیسر اظفر رضوی اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کریم آباد چورنگی کے قریب نامعلو م موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے پروفیسر اظفر رضوی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تاہم دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کے مطابق اظفر رضوی کوچنگ سینٹر کے مالک تھے، جنہیں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹارگٹ کرکے فائرنگ کی۔