18 جنوری ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد نے کہاہے کہ صدر آصف زرداری کے خلاف کیسز سے متعلق سوئس حکام کو خط لکھ دینے سے فرق نہیں پڑتا، وزیراعظم نے عدالتی حکم مان کر درست اقدام کیا ہے ۔ یاسین آزاد نے آج سپریم کورٹ عمارت کے اندر صحافیوں سے گفت گو میں کہاکہ موجود دور میں کرپشن اور دیگر مسائل پر کھل کر بات ہونی چاہیئے،آج ملک میں مکمل جمہوریت ہے نہ سیاسی جماعتوں میں مکمل جمہوریت موجود ہے،انہوں نے کہاکہ فوج انتظامیہ کے ماتحت ہے ، اسے انتظامیہ کا حکم ماننا چاہیئے، ایسی صورت حال نہیں ہونی چاہیئے کہ کوئی طاقت کے بل بوتے پر آجائے، یاسین آزاد نے کہاکہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف نے میموگیٹ کیس میں جو جواب عدالت کو داخل کرائے گئے ان کا طریقہ کار درست نہیں تھا۔