Time 11 مارچ ، 2025
پاکستان

خیبر پختونخوا میں میڈیکل ڈپلومہ امتحانات کے دوران بے انتظامی اور نقل، ویڈیو وائرل

پشاور: خیبرپختونخوا فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈپلومہ امتحانات میں بے انتظامی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ 

پشاور، مردان، کرک اور بنوں سمیت کے پی بھر میں میڈیکل ڈپلومہ امتحانات جاری ہیں اور ایسے میں امتحانات کے دوران بے انتظامی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امتحانی ہالوں میں طلبا  و طالبات کو فرش پر بٹھایا گیا ہے جب کہ ویڈیو میں پرچوں کے دوران طلبا  و طالبات کو نقل کرتےدیکھاجاسکتا ہے۔ 

اس کے علاوہ طلبا و طالبات کی جانب سے ایناٹومی کا پرچہ آوٹ آف کورس ہونے کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔ 

اس حوالے سے مشیر صحت کے پی احتشام علی نے کہا کہ امتحان میں بے نظمی اور نقل کا نوٹس لےلیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو 3 دن میں رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔ 

مزید خبریں :