Time 11 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار

کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار
فوٹو: فائل

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن پر ٹریک سے اترگئی۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگئی، پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے باعث بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شاہ حسین ایکسپریس،گرین لائن ایکسپریس،فرید ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روکا گیا ہے۔

مزید خبریں :