09 مارچ ، 2012
واشنگٹن …ہرے بھرے درخت تو سب اُگاتے ہیں لیکن ایک ماہر آرٹسٹ نے ایلمونیم(Aluminum) کی تاروں کو دلفریب درختوں میں تبدیل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔Kevin Iris نامی اس آرٹسٹ نے ایلمونیم کے تاروں کو کمال مہارت سے آپس میں اس انداز سے جو ڑاہے کہ جڑوں سے لے کر پتوں تک کئی دلکش درخت ابھر کر سامنے آگئے ہیں۔اس آرٹسٹ کے مطابق ایک 22 انچ چو ڑے ایلمونیم کے درخت کو بنانے میں تین سے چار ماہ کا وقت بھی لگ جاتاہے۔