دنیا
01 جون ، 2013

بھارتی کرکٹ بورد کے سر براہ سر ی نواسن پر استعفیٰ کیلئے دباؤ میں اضافہ

بھارتی کرکٹ بورد کے سر براہ سر ی نواسن پر استعفیٰ کیلئے دباؤ میں اضافہ

چنئی…بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سر ی نواسن پر استعفیٰ کیلئے دباو بڑھ گیا ہے،بی سی سی آئی کا ہنگامی اجلاس کل چنئی میں ہورہا ہے، امکان ہے کہ شی شانک منوہر بی سی سی آئی کیلئے نئے صدر بن جائیں۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے پیدا ہونے والا طوفان بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کی چھٹی کے بعد تھم جائے گا، چنئی میں ہونے والے بی سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا،بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے چیئرمین راجو شکلا نے تصدیق کی ہے کہ سری نواسن اجلاس میں استعفیٰ دے دیں گے اور شیشانک منوہرکو عبوری طور پر بھارتی بورڈ کاصدر بنایا جاسکتا ہے، لیکن سری نواسن کی ہٹ دھرمی اب بھی برقرار ہے وہ مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اگر سر نواسن استعفیٰ نہیں دیتے تو کیا ہوگا،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پھر ووٹنگ ہوگی، 31ممبران میں سے اگر 24ممبران نے سر نواسن کو ہٹانے کی سفارش کی تو انہیں بی سی سی آئی کی صدرات سے علیحدہ کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :