دنیا
01 جون ، 2013

عراق میں پر تشدد واقعات،ایک ماہ کے دوران1000افراد ہلاک

عراق میں پر تشدد واقعات،ایک ماہ کے دوران1000افراد ہلاک

بغداد…مئی کا مہینہ عراق کے لئے خونی ثابت ہوا،مئی میں ہونے والے بم دھماکوں اور حملوں میں 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔اقوام متحدہ سے جاری رپورٹ کے مطابق عراق میں مئی کے مہینے میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے،جب کہ دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔عراق میں سال کے شروع سے ہی پر تشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس سے پہلے پرتشدد واقعات میں 2006اور 2007 میں سب سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :