کھیل
01 جون ، 2013

فرنچ اوپن ٹینس:اعصام اور جولیئن کی جوڑی تیسرے راوٴنڈ میں

فرنچ اوپن ٹینس:اعصام اور جولیئن کی جوڑی تیسرے راوٴنڈ میں

پیرس…فرنچ اوپن ٹینس میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولیئن روزے کی جوڑی مینز ڈبلز کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئی ہے۔ فرنچ اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے راونڈ میں اعصام الحق اور جولیئن روزے کا مقابلہ سلوانیہ کی جوڑی سے تھا ۔ الجیز بیڈنی اور گریگا زیمجا پر مشتمل سلوانیئن جوڑی نے پہلے سیٹ میں تو پاک۔ ڈچجوڑی کو سخت مقابلہ کیا، لیکن دوسرے سیٹ میں وہ صرف ایک گیم ہی جیت سکے۔ اعصام الحق اور روزے نے یہ میچ سات۔ پانچ اور چھ۔ ایک کے اسکور سے اپنے نام کیا اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مزید خبریں :