پاکستان
01 جون ، 2013

مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کو اسپیکرقومی اسمبلی نامزد کردیا

مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کو اسپیکرقومی اسمبلی نامزد کردیا

اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ن نے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر اور مرتضیٰ جاوید عباسی کوڈپٹی اسپیکر نامزد کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس میاں نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے سردار ایاز صادق کی نامزدگی کی باقاعدہ منظوری دی گئی جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے مرتضی ٰجاوید عباسی کو نامزد کیا گیا ہے۔سردار ایاز صادق حلقہ این اے 122 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شکست دے کر قومی اسمبلی میں پہنچے ہیں، جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے حلقہ این اے 18 سے بابا حیدر زمان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں :