دنیا
01 جون ، 2013

ْامریکا میں ایک بار پھر طاقتور بگولے نے تباہی مچادی

ْامریکا میں ایک بار پھر طاقتور بگولے نے تباہی مچادی

اوکلاہوما…امریکا میں ایک بار پھر طاقتور بگولے نے تباہی مچادی،بگولے کی لپیٹ میں آکر 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔امریکی شہر اوکلاہوما میں زبردست بگولہ آیا۔ جس کے بعد شہر میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔گذشتہ روز آنے والے بگولے نے پانچ افراد کی جان لے لی ،جس میں ماں اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ جب کہ درجنوں افراد بگولے کی زد پر آکر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ بگولے نے کئی گاڑیوں کو اُلٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ جب کہ بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچنے سے ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہیں۔ گزشتہ ہفتے آنے والے بگولے سے بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :