پاکستان
01 جون ، 2013

کرم ایجنسی میں فورسزکی کارروائی،23دہشت گردہلاک

کرم ایجنسی میں فورسزکی کارروائی،23دہشت گردہلاک

راولپنڈی…کرم ایجنسی میں ٹھکانے بنانے والے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کاآپریشن جاری ہے۔حالیہ کارروائی میں 23 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے8مئی سے وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کاآغازکیا۔آج ایک کارروائی میں 23دہشت گرد مارے گئے۔آپریشن کے دوران اب تک 200سے زائددہشت گردہلاک اوران کے 30 ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔جبکہ 10سیکیورٹی اہلکاربھی شہید ہوئے۔ کامیاب کارروائیوں کے بعد پاک فوج نے پاڑہ چمکنی کی مختلف پہاڑی چوٹیوں پردوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔اس دوران 10ہزار سے زائد خاندان وسطی کرم ایجنسی سے لوئر کرم ایجنسی اور کوہاٹ کے علاقوں میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :