01 جون ، 2013
پشاور…خیبرپختونخوااسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈراورسابق وزیراعلی سردارمہتاب احمدخان کوخیبرپختونخواکا گورنر بنائے جانے کاامکان ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے سردارمہتاب احمدخان کوگورنرخیبرپختونخوابنانے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنماوٴں سے ابتدائی مشاورت کی گئی ہے پارٹی کے سینئررہنماوٴں امیرمقام اوراقبال ظفرجھگڑا کے نام بھی سامنے آئے تھے تاہم میاں نوازشریف نے سردارمہتاب احمدخان کو گورنربنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔سردارمہتاب کے گورنربننے کی صورت میں وجیہہ الزمان کوصوبائی اسمبلی میں ن لیگ کا پارلیمانی لیڈربنانے کا امکان ہے۔اکرم خان درانی کے صوبائی نشست چھوڑکرقومی اسمبلی میں جانے کی وجہ سے مولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانالطف الرحمن ایم پی اے جے یوآئی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ جو اپوزیشن لیڈربننے کے بھی امیدوارہوں گے اوراے این پی نے ان کوحمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔