پاکستان
01 جون ، 2013

این اے229کے غیر سرکاری نتائج، پی پی کے فقیربلالانی کامیاب

این اے229کے غیر سرکاری نتائج، پی پی کے فقیربلالانی کامیاب

تھرپارکر…تھرپارکر کے حلقہ این اے 229 پر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے فقیر شیر محمد بلالانی کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ این اے 230 تھرپارکر اور کشمور کے پی ایس 17 پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے229 تھرپارکر ون کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ میں پیپلزپارٹی کے فقیر شیر محمد بلالانی نے 1774 جبکہ پیپلزمسلم لیگ کے ارباب توگاچی نے 731 ووٹ حاصل کئے، اس طرح غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے فقیر شیر محمد بلالانی 279 پولنگ اسٹیشن سے مجموعی طور پر 86 ہزار 592 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز مسلم لیگ کے ارباب توگاچی 84 ہزار 922 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب حلقہ این اے 230 تھرپارکر ٹْو کے 43 میں سے 21 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوارشاہ محمود قریشی 6 ہزار 675 ووٹ لے کر آگے اور پیپلزپارٹی کے پیر نور محمد شاہ جیلانی 4 ہزار 696 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، ادھر پی ایس 17 کشمور کے ایک پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ آچکا ہے جبکہ دو پر گنتی جاری ہے۔ یہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار میر عابد حسین سندرانی کو برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :