پاکستان
01 جون ، 2013

ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری

ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری

اسلام آباد…لیسکو سمیت دیگر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز نے یکساں دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کردیا۔ گھریلو،کمرشل ،صنعتی اورٹیوب ویل صارفین کے لئے اب دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو گی۔لیسکو سمیت دیگر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز نے یکساں دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کردیا۔ گھریلو،کمرشل ،صنعتی اورٹیوب ویل صارفین کے لئے اب دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو گی۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہ انجینئر محمد سلیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ گھریلو صارفین کے لئے دن میں ہر گھنٹیکے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔شام کے وقت دوگھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جائے گی۔ ٹیکسٹائل سیکٹر دوپہر دوبجے سے رات بارہ بجے تک بند رہے گا۔ لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویل صارفین کو رات دس بجے سے صبح 8 تک لوڈشیڈنگ کاسامنا ہو گا۔ خیبر سے کراچی تک سپریم کورٹ کے حکم پر یکساں لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :