دنیا
02 جون ، 2013

دمشق میں کاربم دھماکا،9 سیکورٹی اہلکار ہلاک

 دمشق میں کاربم دھماکا،9 سیکورٹی اہلکار ہلاک

دمشق…شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم دھماکے میں کم از کم 9 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے انسانی حقوق مبصرین کے حوالے بتایا کہ دھماکا دمشق کے مشرق میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں9 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دھماکا القاعدہ کے اتحادی النصرة فرنٹ نے کیا ہے تاہم فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ شام کے سرکاری خبر رساں ادارے نے کار بم دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزید خبریں :