پاکستان
09 مارچ ، 2012

جنوبی وزیرستان: امریکی میزائل حملے میں 13 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان: امریکی میزائل حملے میں 13 افراد ہلاک

لدھا … جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں جاسوس طیارے سے شکتوئی کے علاقے کنڈ منڈاوٴ میں مکان اور گاڑی پر یکے بعد دیگرے 4 میزائل فائر کئے گئے، میزائل حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے جبکہ گھر اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے بعد علاقے پر کافی دیر تک 4 جاسوس طیارے بھی پرواز کرتے رہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی۔

مزید خبریں :