09 مارچ ، 2012
مناما …بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہزاروں افراد نے ملک میں سیاسی اصلاحات کے لیے مظاہرہ کیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ مظاہرے میں شریک لوگوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ سیاسی مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے افراد کو فوری رہا کیا جائے۔