پاکستان
09 مارچ ، 2012

لیگل سسٹم کو مخصوص مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے،شیخ عظمت

لیگل سسٹم کو مخصوص مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے،شیخ عظمت

لاہور … لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا ہے کہ لیگل سسٹم کو مخصوص مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے اور حکمرانی بھی قانون کی ہوگی۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیگل سسٹم چلانا ہے تو وکیل کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، وکیل کے بغیر عدالت خالی کمرہ اور جج کے بغیر وکیل صرف وثیقہ نویس ہوتا ہے، بار اور بینچ ساتھی ہیں اور دونوں کی عزت سانجھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی فیصد مقدمہ بازی پنجاب میں ہوتی ہے۔ انہوں نے ہر تحصیل اور ڈسٹرکٹ بار میں کمپیوٹر فراہم کرنے، ایوان عدل اور لاہور ہائی کورٹ میں ڈے کیئر سینٹر بنانے اورتمام عدالتوں میں جنریٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :