09 مارچ ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد میں صحافی سے موبائل فون چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر شاہ زین بگٹی، ان کے 4 گارڈز اور ڈرائیور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک نجی ٹی وی کے صحافی نے شاہ زین بگٹی کی فوٹیج بنانے کی کوشش کی جس پر انہوں نے موبائل فون چھین لیا اور اپنے گارڈز کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی، جس پر پولیس نے گارڈز اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔