03 جون ، 2013
نئی دہلی … بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ پاکستان کے ’خادم اعلیٰ‘ شہباز شریف کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں، ہزاروں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کردیئے۔ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکلیش یاددو نے غازی آباد شہر کے 8 ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔ اکلیش یاددو کاکہنا تھا کہ ان کی جماعت کسانوں کیلئے بھی کام کررہی ہے۔