دنیا
03 جون ، 2013

افغانستان میں خود کش بم دھماکا، 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

افغانستان میں خود کش بم دھماکا، 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

کابل … افغانستان میں خود کش بم دھماکے میں اسکول کے 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق افغان صوبے پکتیا کے ضلع سمکانی میں موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے امریکی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے میں اسکول کے 9 بچے اور 1 پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق دھماکے میں 15 بچے زخمی بھی ہیں تاہم امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :