09 مارچ ، 2012
حیدرآباد…حیدرآباد میں انسداد پولیو مہم چودہ سے سولہ مارچ تک چلائی جائے گی حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ بخش علی پتافی نے کہا کہ مہم کے دوران دو لاکھ اسی ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ والدین پیدائش سے لے کر نو ماہ تک کے تمام بچوں کا کورس بھی پورا کروائیں۔