09 مارچ ، 2012
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر پریس سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں،جبکہ ملزمان کے قبضے سے مختلف چھوٹے اور بڑے ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔