کاروبار
03 جون ، 2013

لوڈشیڈنگ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے،آپٹما

لاہور…آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے رہنما وٴں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صنعتوں کو گیس مل رہی ہے نہ بجلی ، متعلقہ اداروں نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا غلط مطلب لیا ہے ، لوڈشیڈنگ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٓٓآپٹما کے رہنماوٴں گوہر اعجاز ، احسن بشیر اور شہزاد علی خان نے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں کو ریلیف دینے کے بجائے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6گھنٹے سے بڑھا کر 10گھنٹے کردیا گیا ہے جس کے خلاف سپریم کورٹ رہے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ لوڈ شیڈنگ کا حالیہ شیڈول مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ صرف پنجاب کی صنعتوں پر تھوپا گیا ہے ، کراچی کی صنعتیں متاثر نہیں ہوئیں۔آپٹما رہنماوٴں کا کہناتھاہ ساری خرابی وزارت پانی و بجلی کی نااہلی کا نتیجہ ہے،لوڈ شیڈنگ میں ریلیف نہ ملا تو صنعتیں بند کرنے کا سوچیں گے۔

مزید خبریں :