09 مارچ ، 2012
کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے جعلسازی کے الزام میں گرفتار وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر خرم رسول کے جسمانی ریمانڈ میں 12مارچ تک توسیع کردی ہے۔ ایف آئی اے نے میاں خرم رسول کو ہتھکڑیاں لگاکرجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔ملزم پرپاکستانی سرمایہ کار کیساتھ کروڑوں روپے کے فراڈکاالزام ہے۔ مدعی کے مطابق خرم رسول نے 2008 میں گھانا سے اسکریپ درآمد کرنے کے لیے ایک نجی بینک میں 3 کروڑ روپے کی ایل سی کھلوائی تھی لیکن جب شپمنٹس کراچی پہنچی تو سرمایہ کار کو دینے کے بجائے گوداموں سے ہی مال بیچ دیا گیا۔ مدعی سرمایہ کار کے مطابق خرم رسول نے انہیں 10 کروڑ روپے کے چیک بھی دیے لیکن وہ باوٴنس ہوگئے۔ خرم رسول پر اس کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی 63 کروڑ روپے کے فراڈ کا کیس زیر سماعت ہے۔