پاکستان
09 مارچ ، 2012

ذوالفقار بجارانی کو 22 سالوں میں صرف دوبارترقی دی گئی ، پی آئی اے

کراچی… پی آئی اے نے اسلام آبادکے ڈسٹرکٹ مینجرکوترقی دی جانیکی خبرکی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ذوالفقار علی بجارانی کو 22 سالوں میں صرف دوبارہ ترقی دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ادار ے میں کوئی بھی ترقی قواعد وضوابط کے بغیر نہیں دی جاتی۔ ترقی دینے کیلئے پروموشن بورڈکااجلاس بھی حالیہ دنوں میں نہیں ہوا۔بیان کے مطابق ذوالفقار علی بجارانی کی اپریل 2011 میں پہلی مرتبہ یوکے میں تقرری کی گئی تھی، اس کے بعدان کی کوئی نئی تقرری بھی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :