04 جون ، 2013
استنبول…ترک پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین میں آج 5ویں روز علی الصبح ایک بار پھرجھڑپیں شروع ہوگئی ہیں ۔ترکی میں 4 روز سے جاری مظاہروں سے کاروبار زندگی معطل ہے ۔ ٹریڈ یونین نے احتجاج کے خلاف دو روزہڑتا ل کا اعلان کیاہے۔گزشتہ روز پہلی بار اسٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھی گئی۔جہاں مارکیٹ 10 پوائنٹس سے نیچے آگئی ہے۔ مظاہروں کے دوران مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد2 ہوگئی ، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردیں۔مظاہرے ایک شاپنگ سینٹر کی تعمیر کے خلاف شروع ہوئے تھے، تاہم اب یہ حکومت مخالف رنگ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔