پاکستان
10 مارچ ، 2012

بلوچستان: میرٹ کیخلاف ترقی ،17 ڈی ایس پیز کو دوبارہ انسپکٹر بنادیا گیا

بلوچستان: میرٹ کیخلاف ترقی ،17 ڈی ایس پیز کو دوبارہ انسپکٹر بنادیا گیا

کوئٹہ … بلوچستان میں میرٹ کے خلاف ترقی پانے والے سترہ ڈی ایس پیز کو دوبارہ انسپکٹر بنادیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سترہ جونیئر انسپکٹروں کو میرٹ کے برخلاف ترقی دے کر ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ ان کی ترقی کی خلاف تین سینئر پولیس اہل کاروں نے بلوچستان سروسز ٹریبونل میں کیس دائر کردیا۔ ٹریبونل نے سماعت کے بعد سینئر پولیس اہل کاروں کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ جس کی روشنی میں آئی جی بلوچستان نے سترہ ڈی ایس پیز کی تنزلی اور انہیں دوبارہ انسپکٹر بنانے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید خبریں :