پاکستان
10 مارچ ، 2012

کراچی اور حیدرآباد میں جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

کراچی اور حیدرآباد میں جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

کراچی … وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی اور حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے انہوں نے یہ ہدایت وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران دی۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ اس مقصد کے لئے پولیس کے بجٹ کی رقم 15 ارب روپے سے بڑھا کر 30 ارب روپے کردی گئی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو جدید آلات و اسلحے سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کاموثر طریقے سے سدباب کیا جاسکے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے بتایا کہ 242 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور 373کیسز کے چالان پیش کئے گئے ہیں۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل سندھ نے اربوں روپے کی سرکاری زمین سے قبضے ختم کرائے ہیں اور قبضہ مافیا کے 108 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے اغوا برائے تاوان کے سلسلے میں بتایا کہ کراچی رینج میں 10افراد ، حیدرآباد سے 5 ، میرپورخاص رینج سے 3 ، سکھر رینج سے 6 اور لاڑکانہ رینج سے 5 افراد اغوا کئے گئے۔

مزید خبریں :