10 مارچ ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے ساندہ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک دکاندار ہلاک جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا،مقتول کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم نہیں کرایا۔ساندہ میں بازار میں رات نو بجے کے قریب دو نامعلوم ڈاکووں نے دکاندار محمد منیر کی کو لوٹنے کی کو شش کی ،جس پر مقتول محمد منیر نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ جس سے محمد مینر اور اس کا ساتھی عرفان زخمی ہوگئے۔ محمد منیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول کے ورثا کا کہناتھاکہ پوسٹ مارٹم کرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔