پاکستان
10 مارچ ، 2012

کراچی :کورنگی ضیا ء کالونی میں شہریوں کا ڈاکوپر تشدد

کراچی … کراچی کی کورنگی ضیاء کالونی میں شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں لنک روڈ پر ایک شہری سے چار ڈاکو لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے کہ متاثرہ شخص کے شور کرنے پر شہریوں نے ڈاکووٴں کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو عثمان کو پکڑکر شہریوں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکو کو طبی امداد کے بعد مقدمے درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :