04 جون ، 2013
کراچی…بلال احمد… انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج متحرمہ زاہدہ سکندر نے کالعدم تحریک طالبان کے نام پر بھتہ طلب کرنے ،جان سے مارنے کی دھمکیوں اور ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان نعمت خان ،حمید اللہ اور عبدالباقی کو گیارہ ،گیارہ سال قید اور جرمانوں کی سزاوئں کاحکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ۰۲ اکتوبر ۲۱۰۲ کو نجی موٹر سائیکل کمپنی کے ایم ڈی محمد شفیق کو فون کال کی اور اپنا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتاتے ہوئے پندرہ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور نہ دینے پر جان سے مارنے اور کمپنی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی اور پھر دوسرے فون سے کال کرکے بھتے کی رقمپندرہ لاکھ سے پچاس لاکھ کردی اور نہ دینے پر سنگین دھمکیاں دیں ۔بعدازاں تھانہ منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، منگل کو سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزمان کوبھتے کا جرم ثابت ہونے پرپانچ پانچ سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا کاحکم دے دیا ہے اور جرمانے ادا نہ کرنے پر ملزمان کو مزید ۳،۳ ماہ جیل میں قید بھگتنا ہوگی ،اس کے علاوہ عدالت نے ملزمان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مزید ۵،۵ سا ل قید اور ٹیلی گراف ایکٹ کے جرم میں ایک ایک سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے۔