10 مارچ ، 2012
واشنگٹن … امریکا نے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری پر کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے پریس بریفنگ کے دوران آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی تقرری کے بعد پاک امریکا تعلقات میں تبدیلی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان تعلقات کی بات ہے۔ وہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتیں اور اس بارے میں امریکی انٹیلی جنس حکام سے پوچھا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔