10 مارچ ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کرنے کے الزام میں گرفتار27 طلبہ کوآج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔پولیس کے مطابق چک نمبر 49 ج ب میں قائم دو امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس نے اطلاع دی کہ 33 طلبہ جنرل سائنس اور کیمسٹری کے پرچے کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ اس پر پولیس نے 27 طلبا کو گرفتار کرلیا جبکہ 6 نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ نشاط آباد میں 33 طلبہ کے خلاف نقل کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔گرفتار طلبہ کو آج صبح مقامی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں تین سال تک امتحان دینے سے روکا جاسکتا ہے۔ کچھ گرفتار طلبا کا کہنا ہے کہ وہ نقل نہیں کررہے تھے۔بعض طلبہ ضرور نقل میں ملوث تھے۔ تاہم سپرنٹنڈنٹ نے سب کو پولیس کے حوالے کردیا۔