10 مارچ ، 2012
اسلام آباد … ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں کہیں کہیں مطلع ابرآلود ہے جبکہ بیشتر مقامات پر بادل چھٹ گئے ہیں اور دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہے،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود ہے ، شہری علاقوں میں ہلکی دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ دیامر، غذر ، مالم جبہ ، لواری ٹاپ، اور ایبٹ آباد کے بعض علاقوں میں دو روزقبل کی برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، آزادکشمیر اور مری میں مطلع مکمل طور پر صاف ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے۔