05 جون ، 2013
لاہور…جماعت اسلامی پنجاب کے امیراوررُکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اَن گنت چیلنجز میں گھرا ہوا ہے۔لوڈشیڈنگ،مہنگائی،غربت اوربے روزگاری جیسے خوفناک مسائل سے نکلنے کیلئے مشنری جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔لاہورسے جاری بیان میں سید وسیم اختر نے کہا کہ آج ملک وقوم جن مسائل میں گھراہواہے ، اس کی وجہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں۔ پانچ سالہ دورِ اقتدار میں پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے قوم کو سوائے اذیتوں کے کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے”امریکی جنگ“سے نکلے،اس طرح ہی ملک کو بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اورمہنگائی وبے روز گاری سے بچایاجا سکتا ہے۔